ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا الصبح صفائی کی چیکنگ کیلئے فیلڈ کا دورہ

31

ملتان 31 مئی )اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو الصبح صفائی کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں نکل پڑے اور صفائی کے حوالے سے ضلعی افسران کو مخلتف زونز کی مانیٹرنگ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز، شہریوں اور تاجروں سے بھی ملاقات کی اور کہا شہر کی صفائی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرلی ہے اور انہوں نے  الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کے ساتھ رہائشی علاقوں پر بھی خصوصی فوکس کیا جائے۔

انہوں نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بھرپور جانچا جائے گا اور کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے کمپلینٹ سیل کو مکمل فعال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں مختلف علاقوں کو صاف بھی کرایا۔