کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول جائزہ اجلاس،وزیراعلیٰ پنجاب کی مہنگائی مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت

3

ملتان،11 مئی(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول جائزہ اجلاس ہوا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی مہنگائی مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت ہے،حکومت پنجاب نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ محکمہ فوڈ گندم خریداری کا ریوائسڈ ہدف حاصل کرے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نظر آئیں،عوامی شکایات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ کمشنر نے اشیاء خوردونوش، کھاد، یوریا کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کا حکم دیا اور کہا ڈویژن میں ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمدنے  مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا نیا ہدف 638507 سے بڑھا کر 791475 کیا گیا ہے اور کہا ڈویژن بھر میں گندم خریداری کا ابتدائی ہدف حاصل کیا جاچکا ہے ، گندم سمگلنگ پر 346 چھاپے، 19 مقدمات، 19 افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ  گندم سمگلنگ کے خلاف  کارروائی میں100 کلو کے 64534 تھیلے قبضے میں لئےگئے ہیں اور کہا ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8 لاکھ سے زائد جرمانہ، 6 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،16 گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف جرمانہ کیا گیا ہے اور  ڈیزل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 1914 چھاپے،10 مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور  کہا کہ 22 غیر قانونی پیٹرول پمپ سربمہر، 10 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔