ہری پور؛تحصیل غازی کے پہاڑی سلسلہ کوہ گنگر  پر چار روز سے لگی خوفناک آگ   نے وسیع رقبہ لپیٹ میں لے لیا

28

ہری پور،22 مئی  (اے پی پی ):    تحصیل غازی کے پہاڑی سلسلہ کوہ گنگر  پر چار روز سے لگی خوفناک آگ   نے وسیع رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جس  کے باعث  لاکھوں روپے مالیت کےقیمتی  درخت جل گئے ہیں ۔ دشوار گزار پہاڑی سلسلہ کی وجہ سے  آگ بجھانے میں  مشکالات کا سامنا ہے، آگ بجھانے کا کوئی متبادل انتظام  نہیں ہے جس کی وجہ سے آگ نے شدید ہو  کی وجہ سے مزید تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 آگ لگنے سے پہاڑی سلسلہ پر موجود مقامی بانڈی ، بانڈی سیداں و دیگر  آبادیاں شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہیں ۔ آبادیوں پر دھواں کے بادل چھاپے ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے بڑی تعدادمیں جنگلی جانور و پرندے ہلاک ہو رہے ہیں   جبکہ وسیع رقبہ پر موجود چڑ و دیگر اقسام  کے قیمتی  درخت جل کر راکھ ہو گئے   ہیں۔

سورس:وی این ایس،  ہری پور