یوم تکبیر ؛جب پاکستان دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا

27

اسلام آباد، 27 مئی (اے پی پی ): 28 مئی، یوم تکبیر جب پاکستان دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔پاکستان کا ایٹمی سفر ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ شروع ہوا جب انہوں نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی بنیاد رکھی۔ 1974ء میں ناکام بھارتی ایٹمی دھماکے کے بعد وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو  نے کہا تھا” اگر بھارت نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھوکے رہ لیں گے، گھاس کھالیں گے لیکن ہم بھی اپنا ایٹم بم ضرور بنائیں گے”۔ بھٹو نے پاکستان ایٹمی توانائی کو یہ ذمہ داری سونپی، جس نے قومی مفاد میں کسی تشہیر کے بغیر یہ کام بخوبی سر انجام دیا۔

1999ء میں جب بھارت نے تین دھماکے کئے تو وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایک تسلیم شدہ ایٹمی طاقت منوانے کا یہ سنہری موقع ضائع نہیں ہونے دیا اور یُوں بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 ء کو چاغی کے مقام پر 5 ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے  تاریخی خطاب میں ایٹمی دھماکوں کا اعلان کیا۔  پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا بن گیا۔ پاکستان میں ہر سال 28 مئی کو یومِ تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔