3

ملتان ،11 مئی (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے بدھ کو بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ لی۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ بہاولنگر اور بہاولپور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو 15مئی تک مکمل کیا جائے، کام معیار پر شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر پی ایچ اے،بی ڈی اے اور پی ایچ ای کے آفیسران سمیت ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔