گوادر ، 03 جون (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہگوادر کی تعمیر وترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، آج ٹارگٹ فکس کئےہیں ، ٹائم لائن کے ساتھ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں گوادر یونیورسٹی کیلئے فنڈز فراہم کئےجائیں گے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،بینکوں کے ذریعے سولر پینل مہیا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ماہی گیر خاندانوں کو کشتیوں کے انجن مفت فراہم کریں گے، بلوچستان کے 5 لاکھ اضافی گھرانوں اور گوادر کے تمام گھرانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔











