اوکاڑہ؛ کانسٹیبل سے اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے عہدہ پر سلیکشن پررینک لگانے کی تقریب  کا انعقاد

17

اوکاڑہ،04جون(اے پی پی ):ڈی پی او آفس میں کانسٹیبل سے اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے عہدہ پر سلیکشن پررینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک اور ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے اے ایس آئی اور سب انسپکٹر سلیکٹ ہونے والے افسران کو رینک لگائے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تمام ملازمین کو پرمووشن کی مبارک دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین محکمانہ کارکردگی میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں تا کہ اچھی کارکردگی سے مستقبل میں ان کی مزید پرمووشن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے جوان اور افسران مظلوم کی داد رسی میں کام کریں تاکہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ خدا کی خوشنودی بھی حاصل ہو۔