اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع  نےغیر قانونی ذخیرہ کی گئی کھاد کے گوداموں  سے ہزاروں بوریاں یوریا کھاد برآمد کرکے تین گودام سیل کردئیے

13

اوکاڑہ،13جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شہبازاختراور پولیس پارٹی کے ہمراہ غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والے کھاد کے گوداموں پر چھاپے ہزاروں بوریاں یوریا کھاد برآمد کرتے ہوئے تین گودام سیل کر دئیے پانچ ملزمان گرفتار تھانہ راوی اور تھانہ اے ڈویزن میں مقدمات درج تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے واضع احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ نے ضلع بھر میں کھاد کے مصنوعی بحران پیدا کر کے مہنگے داموں یوریا کھاد فروخت کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم  دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شہباز اختر، ایڈیشنل ڈائریکٹر راؤ ریاض ریونیو آفیسر محمد حیات اور پولیس نفری کے ہمراہ اے ڈویژن کے علاقہ منڈی روڈ پر عبدالحق ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے گیارہ ہزار سے زائد بوری کا سٹاک پکڑ لیا جبکہ تھانہ راوی کی حدود جندراکہ کے علاقہ میں راجپوت ٹریڈرز اور اسلم سپرے سنٹر پر چھاپے مارتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی ذخیرہ کی جانے والی یوریا کھاد قبضہ میں لیتے ہوئے مجوعی طور پر پانچ افراد کو موقع پر گرفتار کرواتے ہوئے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے۔