چلڈرن ہسپتال بچوں کیلئے مثالی علاج گاہ ہے،ہسپتال میں روزانہ 2 ہزارسے لیکر 25 سو کے قریب مریض بچوں کو علاج معالجہ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے،ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین
فیصل آباد، 13 جون (اے پی پی): چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابد حسین عابدنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال فیصل آبادبچوں کیلئے مثالی علاج گاہ ہے جہاں روزانہ 2 ہزارسے لیکر 25 سو کے قریب مریض بچوں کو علاج معالجہ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 25 کے قریب سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں جو بچوں کی مختلف بیماریوں گیسڑو،نیفرو،نیورو،یورالوجی،دمہ سمیت دیگرامراض کا علاج بہت احسن انداز میں کررہے ہیں۔
اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں فیصل آباد سمیت جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور دیگر اضلاع کے مریض بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی تمام بیماریوں کا مفت علاج کیا جاتاہے اور ہسپتال میں ادویات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔











