برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ؛ مفتاح اسماعیل

10

اسلام آباد ، 09 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ،‏ملک میں تمام صنعتوں کو گیس دے رہے ہیں۔

جمعرات کو یہاں مالی سال 2021-22 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے2017-18 میں ہم گندم، چینی اور کپاس برآمد کر رہے تھے ، اس سال تین ملین ٹن گندم درآمد  کرنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار اور جامع معاشی ترقی کا حصول ہماری ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ   پچھلے 4 سالوں میں حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے منفی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 48 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات 28 فیصد بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کی سمت سدھارنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے  ۔