بہاولنگر،07 جون ( اے پی پی ): بہاولنگر چشتیاں روڈ پر سگریٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار بس اورلوڈر رکشے میں تصادم، حادثے میں لوڈر رکشے پر سوار 3 افرادجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شہسوار،افضل اور ندیم کے ناموں سے ہوگئی ہے ، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بس چھوڑ کر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔











