بہاولنگر؛ ضلع  بھر میں سستا آٹا  سکیم کے 84 سیل پوائنٹس قائم، دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 490 میں دستیاب

3

بہاولنگر، یکم جون (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر  ممبر صوبائی اسمبلی و چئیرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی رانا عبدالروف کی زیرصدارت پرائس  کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ایم پی اے و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا کہ    سستا آٹا  سکیم کے تحت ضلع بہاولنگر میں  84 سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 490 اور 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا980 روپے میں فروخت کے لئےدستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں فعال انداز میں کام کریں تاکہ صارفین ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونش مقرر کردہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس موقع پر ایم پی اے چودھری کاشف ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدلجبار گجر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھ، ممبرز پرائس کنٹرول کمیٹی ڈی او انڈسٹریز شفق ناز اور تمام تحصیلوں  کے اسسٹنٹ کمشنرز نے  ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔