ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 10 جون ( اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر گوجرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار ترہانہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صد ر گوجرہ انسپکٹر محمد انور،عمران غفور اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر92ج ب میں کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ملزم اسحاق ولد دلمیر خان کوقا بو کیا جس کے قبضہ سے1270گرام چر س برآمد ہوئی۔جس پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جا رھی ھے ۔











