جلال پورپیروالا،08 جون (اے پی پی ):خانبیلہ روڈ پر واقع معروف مشروبات کمپنی کی ایجنسی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے فریج اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
ایجنسی میں تندور کی بھڑکتی آگ نے قریبی لکڑیوں اور قیمتی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق گو دام میں آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔











