پاکپتن،08جون(اے پی پی):پاکستان فری لانسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد بے روزگار نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو خود کفیل بنانے اور فری لانسنگ کے ذریعے زر منادلہ کمانے کے ہنر سے روشناس کروانا تھا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فری لانسنگ کے ذریعے بہت سے نوجوان نا صرف باعزت زرمبادلہ کما رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فری لانسنگ کے ذریعے زر مبادلہ کمانے والی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ کے ذریعے وہ سینکڑوں ڈالر کما رہیں ہیں اور اپنے خاندان کو سپورٹ کر رہیں ہیں۔











