خیرپور۔25جون (اے پی پی): ضلع خیرپور میں آج بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ خیرپور ضلع کی مجموعی آبادی 24 لاکھ 5 ہزار 190 افراد پر مشتمل ہےضلع خیرپور آٹھ تحصیلوں پر مشتمل ہے خیرپور میں کوٹ ڈیجی۔ گمبٹ۔ گنگری۔ نارہ۔ فیض گنج۔ سوبھوڈیرو۔ ٹھری میرواہ۔خیرپور ضلع میں 88 یونین کونسلیں اور 20 ٹاٶن کامیٹیاں ہیں خیرپور ضلع بھر میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 896 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 212 انتہائی حساس اور 419 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے ہیں۔
خیرپور میں 145 مرد حضرات اور 145 خواتین ووٹرز کے لیۓ 606 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہونگے جبکہ ٹوٹل پولنگ بوتھ 3005 قاٸم کئے گئے ہیں جن میں 1553مردوں اور 1452 خواتین ووٹرز کے لیۓ مختص کیۓ گۓ ہیں خيرپور میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والوں کی تعداد 62 ہے جن میں 57 نشتوں پر پپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پاۓ گۓ جبکہ 5 جی ڈی اے کے حصہ میں آٸی ہیں۔











