رحیم یار خان؛ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

59

رحیم یار خان،09 جون(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل سبزی و پھلوں کی طلب و رسد اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں خاص طور پر چیک کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ  پھل و سبزی کی مصنوعی قلت و قیمتوں میں اضافہ کی حوصلہ شکنی کے لئے نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا جائے جبکہ  مارکیٹ کمیٹی عملہ نیلامی کے بعد قیمتوں کی فہرستیں فوری جاری کرے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سنجیدہ ہےاور خود ساختہ قلت یا مہنگائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ کولڈ سٹوریج اور گوداموں کا معائنہ کریں۔

ای اے ڈی اے مارکیٹنگ جواد انور سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ موجود تھے۔