رینالہ خورد،4جون(اےپی پی): قانون کی بالادستی اور امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلیے ڈی ایس پی رینالہ خورد کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیاگیا۔فلیگ مارچ تھانہ صدررینالہ خورد،تھانہ شیرگڑھ،تھانہ چوچک اور تھانہ ستگھرہ کی حدود کے دیہات میں کیا گیا۔فلیگ مارچ میں پولیس ایلیٹ فورس، پٹرولنگ پولیس اورریسکیو1122کے دستے شامل تھے۔
ڈی ایس پی پولیس سرکل انعام الحق نے کہاکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں جوبھی قانون کی خلاف ورزی کرے اسے قانون پکڑے گا۔ڈی انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنا اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمے داری ہے۔











