رینالہ خورد؛  ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹنے والے دو ڈاکوگرفتار، مال مسروقہ برآمد

24

رینالہ خورد،6جون (اےپی پی):تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روڈ پر ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو گرفتارکرلیے، گرفتار ہونے والے  ملزمان کی شناخت سلیم اور لطیف مسیح سکنہ سرجا کے نام سے ہوئی  ہے۔ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم 71ہزار روپے نقدی، 3موٹر سائیکلیں اور3 موبائل فونز برآمدکرلیے گئے ہیں، ملزمان تھانہ صدر رینالہ خورد کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔