رینالہ خورد؛ ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر  کی عوام سے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

59

رینالہ خورد،25جون(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی سربراہی میں ڈینگی آگاہی واک کا انعقادکیاگیا، ڈینگی واک اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوکر شیر گڑھ روڈ تارے شاہ پل پر اختیتام پذید ہوئی۔

 واک میں محکمہ ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر آفس سول سوساٸٹی مرد و خواتین نے شرکت کی۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کہاکہ  واک کامقصد عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے ،بارشوں کے باعث پانی کھڑا مت ہونے دیں تاکہ ڈینگی کی افزاٸش نہ ہو،

اپنے گھر بازار اور دوکانوں کو صفاف ستھرا رکھیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، گھروں میں موجود گملوں میں لگے پودوں میں پانی کھڑا مت ہونے دیں، چھتوں پر رکھے جانوروں کےلٸے برتن ان میں پانی زیادہ وقت کےلٸے نارکھیں، اپنے اردگرد کے موحول اور محلے کو صفاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزاٸش نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد اپنا فرض نبھاٸیں اور ڈینگی کو ناکام بناٸیں،

ڈینگی لاروا صاف پانی پر افزاٸش کرتا ہے، اس بات کا خاص خیال رکھیں۔