سکھر،14جون(اے پی پی): پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سہیل انور سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ منگل کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو، سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور ان کے بھائی ظفر انور سیال احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے۔ انہوں نے ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کی۔ عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کیس کی سماعت کی۔ مختصر دلائل کے بعد عدالت نے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 30جون تک توسیع کر دی۔ تمام ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔











