ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار

57

ٹوبہ ٹیک سنگھ،14جون(اے پی پی): ڈی پی او  رانا شعیب محمود کی سربراہی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔سرکل ٹوبہ پولیس نے وریام روڈ بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم عرفان کو پکڑ لیا ہے جس کے قبضہ سے 100لیٹر شراب برآمد ہوئی، دوسری کارروائی میں غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم حشمت کو پکڑا گیا جس کے قبضہ سے غیر قانونی  پسٹل 30بور معہ گو لیاں برآمد ہوئی۔

سرکل پیرمحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عا طف کو پکڑا جس کے قبضہ سے 1کلو 160گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں پولیس ٹیم نے 2شراب فروش ملزمان سفیان  اور پرویز کو پکڑا جن کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد ہو ئی۔

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔