ملتان، 08 جون (اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے رحیم یار خان کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے سیوریج سکیم کا معائنہ کیا اور چند روز قبل مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے چار افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ، آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیئے مربوط حکمت عملی بنانے اور واقعے کی تحقیقات کے لیئے کمیٹی بنانے کے لیئے احکامات جاری کیے ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام مین ہولز کو فوری مکمل کر کے بند کیا جائے اور زیر تعمیر سیوریج سکیموں کے گرد مناسب حفاظتی انتظامات کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی غفلت مستقبل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میونسپل کارپوریشن،ہائی وے اور پبلک ہیلتھ ایسے تمام مقامات جہاں ترقیاتی کام جاری ہیں، حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،تعمیراتی کام پر نمایاں کے بورڈ لگائے جائیں۔
اس موقع پر سپریڈنٹانجینئرنگ جاوید شکیل،ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال،کمشنراور ڈپٹی کمشنر آفس کے آفیسران بھی موجود تھے۔











