شجاع آباد؛ اسسٹنٹ کمشنر کا محرم الحرام کے دوران اسلامی بھائی چارے اور امن کی فضا کو قائم رکھنے پرزور

60

شجاع آباد،28 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو کی ہدایت پر  اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے محرام الحرام کی آمد سے قبل تمام لائسنسداران اور علماء کرام کے ساتھ دفتر میونسپل کمیٹی  میں میٹنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے  محرم الحرام کے دوران اسلامی بھائی چارے اور امن کی فضا کو قائم رکھنے پرزوردیااور کہاکہ ماہ مقدس میں تمام مسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا تمام لائسنسداران اپنی تحریری درخواستیں جمع کروائیں جہاں جہاں کام ہونا ہے جلد از جلد موقع پر دورہ کرکے کام شروع کروایا جائے تاکہ برقت کام کی تکمیل ہوسکے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ  تمام روٹس پر صفائی کے انتظامات کے علاوہ ہمہ قسم تجاوزات ختم کرادی جائیں گی۔انہوں نے مزیدبتایاکہ تمام روٹس پر روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کرائے جائیں گے۔

تسلی بخش انتظامات پر تمام  ممبران و لائسنسداران نے اطمینان کا اظہار  کیا اور شرکاء اجلاس نے  اسسٹنٹ کمشنر کا  شکریہ ادا کیا۔