مری میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی،ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری

15

مری،21جون(اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 مری کیجانب سے شہریوں اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی، جس کے مطابق شہری تیز ہوائوں، آندھی اور موسلادھار بارش کے دوران لمبے سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں، موسلادھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہنگامی مراکز میں ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

سیاحتی مقامات پر سفر کرنے والے شہری اپنی گاڑیوں کو ندی نالوں سے دور محفوظ مقام پر پارک کریں، شہری دوران سفر احتیاط سے ڈرائیو کریں،ٹریفک قوانیں پر مکمل عمل کریں اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے،شہری کسی بھی بھی ایمرجنسی میں امدادی ہلپ لائن 1122 یا آفس نمبر 0519330025 پر جلد سے جلد رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کاروائیوں کو جاری کیا سکے۔