شکر گڑھ؛ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں برسی کی رسومات میں شرکت  کیلئے  بھارت سے آئے   420 سکھ یاتری کرتارپور پہنچ گئے

13

شکر گڑھ،27 جون  ( اے پی پی): مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183ویں برسی کی رسومات میں شرکت کے لیے  بھارت  سے واہگہ کے راستے آئے  420 سکھ یاتری  بسوں کے ذریعے کرتارپور پہنچ گئے ہیں ۔ کرتارپور پہنچنے پر یاتریوں کو ہار پہنائے گئے ، یاتریوں نے  دربار پہنچ کر ماتھا ٹیکا، عبادات اور رسومات کی ادائیگی کے ساتھ یاتری ، رات کرتار پور میں ہی قیام کریں گے۔

 یاتریوں کے لئے درشن استھان میں  آرام دہ بسترسجائے گئے ہیں ، یاتریوں کی تواضع کیلئے مکس سبزی ، پلاؤ ، چنے ،چپاتی، اچار اور  چائے تیار کی گئی ہے ۔  ملک کے دیگر حصوں سمیت راہداری کے ذریعے کرتارپور پہنچنے والے  یاتریوں نے  بھی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی رسومات میں شرکت کی ۔واہگہ کے راستے آئے  یاتری  کل صبح واپس روانہ ہونگے ۔