عمران خان اقتدار کے چھن جانے سے اداروں پر حملہ آور ہوئے ہیں ؛ مسلم لیگ(ن)کی رہنماء مریم نواز

22

اسلام آباد،2جون  (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی  رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو آئینی طریقے سے   ہٹایا گیا ہے ، وہ   اقتدار   کے چھن  جانے سے  اداروں  پر  حملہ آور ہوئے ہیں  ،پاکستان کے عوام کو  اپنی صفوں   میں  کھڑے  دشمن کو  پہچانا  چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار اور حزب اختلاف میں آ کر ناکام ہوا،عمران خان اپنی ناکامی کا ملبہ عوام پر ڈال رہا ہے،کبھی کشمیر کبھی پاکستان کے تین حصے ہوں گے،آپ کے منہ میں خاک،عمران خان بتائیں کہ کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ عمران خان رانا ثنا اللہ کے ڈر سے پشاور میں چھپا بیٹھا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل پر جونک بنا بیٹھا ہے، لیڈر عوام کو جوڑنے کی باتیں کرتے ہیں توڑتے نہیں، ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کا شوشہ پہلے بھی چھوڑا گیا،عالمی ادارے کو انٹرویو میں بھی ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کا کہا،ایٹمی پروگرام میں عمران خان کا کیا کردار ہے، ایٹمی پروگرام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع اور دھماکے نواز شریف نے کئے،جب دھماکے ہوئے تب عمران خان بیرون ملک تھے، مریم نوازنے کہاکہ فوج کو  درست فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔

 پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی  رہنماء مریم نواز نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام  اورلانگ مارچ کے لیے عدالت سے اجازت مانگی جارہی ہے،فوج سرحدوں اور آئین کی محافظ ہے،اگر گندی سیاست کی خاطر فوج کو گھسیٹا تو محب وطن پاکستانی کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کی، دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو آپکے فتنے سے محفوظ ہو۔