لمپی سکن کی روک تھام کیلئے محکمہ لائیو سٹاک ابتک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگاچکی ہے؛ بریسٹر محمد علی سیف

10

پشاور، 24 جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں لمپی سکین کا پہلا کیس 22 اپریل 2022 کو ڈی آئی خان میں پیش آیا، تاہم، لمپی اسکن کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ویٹرنری ٹیم  کی مدد سے ابتک 1 لاکھ جانوروں کو ویکسین لگائی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بریسٹر محمد علی سیف نے مویشیوں میں لمپی سکن کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لمپی سکن کی روک تھام کے لیے (LSD) لمپی سکن ڈزیز موبائیل ایپ بھی متعارف کرایا گیا ہے، موبائل ایپ کے ذریعے عوام مویشیوں میں لمپی سکن ڈیزیز کی شکایت درج کر سکتی ہے جس پر ویل ٹرینڈ 150 کے قریب فیلڈ سٹاف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مویشیوں کو ویکسین کرے گی، اس مقصد کیلئے فیلڈ سٹاف کو 50 موبائل ویٹنری کلینک بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

بریسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے مویشیوں میں لمپی سکن کی روک تھام کے لیے پروانشل ٹاسک فورس اوربین الاضلاعی وبین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جہاں پر جانوروں کی ویکسینیشن جاری ہے، بین الاضلاعی 30 اور بین الصوبائی 26 ویکسین چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔