مظفر گڑہ، 24 جون (اےپیپی): مظفرگڑہ کی تحصیل کوٹ ادو میں ایس پی انویسٹیگیشن ضیاءاللہ کا تھانہ سٹی کوٹ ادو میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی کوٹ ادو اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے۔
ایس پی انویسٹیگیشن نے اس موقع پر کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی لوگوں کا حق اور انصاف مہیا کرنا پولیس کا فرض ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے لوگوں کے مسائل سنے اور بروقت حل کے لیے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔











