پاکستان اور ویسٹ انڈیز کر کٹ سیریز؛ ملتان سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی ، دونوں کپتانوں کا جیت کا عزم

10

 

ملتان، 07 جون (اے پی پی ): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے قائدین بابر اعظم اور نکولس پوران نے ملتان سٹیڈیم میں  ٹرافی کی رونمائی کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ موسم گرم سہی لیکن کھیلنے کا جنون حاوی ہے ۔سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں، دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کو کم تر نہیں سمجھتی۔ انہوں نے 16برسوں کے بعد ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا دوبارہ  آغاز خوش آئند قرار دیا۔

 پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں فیورٹ ہیں، ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں ہی پرفارم کرنا پڑے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کا کرائوڈ سپورٹنگ ہے،  مجھے دو سال قبل پی ایس ایل کے ملتان والے  میچز یاد ہیں۔ جون کے انتہائی سخت موسم میں سیریز کے انعقاد بارے بابر اعظم نے کہا کہ شکر ہے کہ ہوا چلنے لگی ہے، ویسے بھی موسم جیسا بھی ہو ، میچ شروع ہونے کے گھنٹہ بھر میں کھلاڑی ماحول اور موسم سے ایڈجسٹ ہو ہی جاتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں سیکورٹی کا معیار بہت اچھا ہے، یہاں پر ہم خود کو بالکل محفوظ محسوس کررہےہیں،گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے۔

کپتان نکولس پوران  نے کہ اکہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے ،کوشش ہے  اچھی کرکٹ کھلیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی لائن اپ بہترین باؤلنگ ہے ،ہمارا اصلی ہدف پاکستانی کپتان بابر اعظم ہیں ۔