ملتان 06 جون ،(اے پی پی ):صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی، کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ضلع ملتان میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی ہے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ شہر اولیاء کا دیرینہ مسئلہ واسا سے متعلق ہے اور کہا سیورج کے مسائل کے حل، صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہےعلی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے ملتان میں میگا پراجیکٹس لائے جائیں گے اور کہا چلڈرن ہسپتال میں خصوصی چلڈرن برن وارڈ بارے بھی سفارشات زیر غور ہیں اور انہوں نے کہا کہ ملتان کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں کمشنر انجینئر عامر خٹک کا سکیموں کی بروقت تکمیل کا حکم بھی دیا اور کہا سکیموں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں عامر خٹک نے کہا کہ سکیموں کو ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم بھی دیا ۔











