مری،06 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر فارق نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری میں تزئین و آرائش سمیت سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کے ساتھ جنرل بس اسٹینڈ میں شروع تعمیراتی کام کے معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر فارق نے دورے کے دوران محکمے کے افسران اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص سکندری کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اکتیس جون تک جاری کام مکمل کرے ۔
انہوں نے کہا کہ مری میں سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کو بہتر خوشگوار ماحول اور سہولتیں میسر کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ سیاخت کو فروغ ملے اور معاشی طور پر بہتری لائی جاسکے ۔











