ملتان؛محکمہ خوراک کی گندم سملگنگ کی کوشش ناکام،15 سو من گندم قبضے میں لے لی گئی

43

ملتان، 22 جون (اے پی پی): محکمہ خوراک کی گندم سملگنگ روکنے کیلئے صوبے بھر میں سخت ضلع بندی ،سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کے انٹر چینجز پر ناکے فعال کر دئیے گئے ہیں ، جلالپور انٹرچینج سے بین الصوبائی گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مختلف علاقوں سے گندم سے بھرے ٹرک پکڑ لئے ہیں اور پنجاب سے باہر سملگنگ ہونے والی 15 سو من گندم قبضے میں لے لی گئی ہے اور محکمہ فوڈ کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ پنجاب نادر چٹھہ نے کہا کہ حکومتی سبسڈی کے حامل آٹے کی ایک ایک بوری حقداروں تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سستے آٹے کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ صوبے بھر میں سستے آٹے کے ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔