اسلام آباد، 03 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری سطح پر کفایت شعاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کا جلد اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالتے ہی وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے مسائل حل کیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے کارٹیل اور مافیاز کو ختم کر کے دکھائیں گے











