ٹوبہ ٹیک سنگھ؛  پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ،7ملزمان گرفتار

18

ٹو بہ ٹیک سنگھ،24جون(اے پی پی): پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  پولیس نے علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں کارروائی کرتے شراب فروش 2ملزمان عامر اور وقاص کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 55لیٹر شراب برآمد ہوئی۔جن میں ملزم عامر کے قبضہ سے50لیٹر جبکہ ملزم وقاص کے قبضہ سے5لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

 تھانہ صدر پولیس نے  دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے غیر قانونی  پسٹل9MM معہ گولیاں برآمد ہوئی جبکہ سرکل پیرمحل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فلک شیر کو شراب کشید کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 150لیٹر کشید شدہ شراب اور 140لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی۔سرکل گوجرہ  پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اعجاز اور مرتضیٰ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے2پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ تھانہ رجانہ  پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اشفاق کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے1420گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔