پاکپتن،08جون(اے پی پی): پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ رکنی ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے۔
پانچ ارکان پر مشتمل شیری ڈکیت گینگ پاکپتن،اوکاڑہ،ساہیوال،وہاڑی اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خاں کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ،چوری شدہ لاکھوں روپے کی موٹر سائیکلیں،نقدی،موبائل فون و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان نے پچاس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔











