ملتان، 08 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے شائقین کرکٹ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کے شہر ملتان میں کرکٹ کے بہت بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس ایونٹ میں ہم ،آپ، آرمی، رینجر اور تمام ادارے میزبانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ابھی تک ہم نے اس فریضے کو احسن طریقے سے نبھایا ہے اور انشااللہ آپ کے تعاون سے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری چند ایک معروضات ہیں فاطمہ جناح کالونی میں ایک جنرل پارکنگ اسٹنڈ اور ایک بس ٹرمینل اسٹبلش کیا گیا ہے جہاں سے ایئر کنڈیشن بسیں آپ کو اسٹیڈیم لے کر جائیں گی اور وہاں سے واپس لے کے آئیں گی، گرمی سے بچنے کے لئے ہلکےکپڑوں کا استعمال کیجیئے، اگر کہیں سے آئس کالر دستیاب ہو ں تو ان کا استعمال کیجیئے اور کہا کہ پانی کی بوتل اسٹیڈیم ممنوع ہے لیکن وہاں پر پانی کا خاطرخواہ انتظام ہے اور کہا ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی کوشش کیجئیے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وہاں پہ اسٹبلش ہیٹ اسٹروک میں رابطہ کیجیئے اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرکے اس ایونٹ کو مزید خوبصورت اور کامیاب بنائیں گے۔











