پشاور، 21 جون(اے پی پی): محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلوگرام ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی-
ترجمان ایکسائزکے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو ماجد خان کی زیر نگرانی ہوئی، جس میں پشاورموٹروے سروس روڈ بطرف اکبر پورہ موٹر سائیکل کے سیٹ کے نیچے چھپائی گئی 10 کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی-
انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے-











