اسلام آباد ، 21 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی ۔
منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بڑے معاشی چیلنجزکا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باوجود 7 کروڑ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجارہا ہے ۔











