جوھرآباد، 07 جون (اے پی پی ): پی پی تراسی خوشاب ٹو میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 11جون تک مکمل ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے ملک امیر حیدرسنگھا،پی ٹی آئی کے ملک حامد محمود وڈھل اور حسن اسلم اعوان، سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، تحریک لبیک کے زمرد عباس خان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔











