چار  برسوں سے رکے منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا ہے؛ وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد خورشید احمد شاہ   

34

اسلام آباد،8جون  (اے پی پی):  وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد خورشید احمد شاہ   نے  بدھ کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور چوہدری منظور احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   کہا  ہے کہ چار  برسوں سے رکے منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے  کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے دور میں زرعی شعبے کی شرح نمو 10 فیصد تک لے گئی تھی، ہم جو اقدامات کر رہے ہیں، ان کے نتیجہ میں آئندہ 10 سے 15 سال میں پاکستان قرضہ لینے والا نہیں ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔