چین  کی جانب سے 3200 گھرانوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پینلز مہیا کیے جا رہے ہیں ؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف

10

گوادر ، 03 جون  (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ یہاں  ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی افتتاحی   تقریب  سے  خطاب میں کہا ہے کہ چین  کی جانب سے 3200 گھرانوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پینلز مہیا کیے جا رہے ہیں۔

تقریب سے  خطاب میں    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے بجلی کے حصول میں ہمیں خوشی ہو گی لیکن کئی سال سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، جس کمپنی نے 3200 گھرانوں کیلئے سول پینلز عطیہ کے طور پر دیئے ہیں اس سے اور دوسری کمپنیوں کے ساتھ مل کر گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے ایک مالیاتی ماڈل بنایا جا سکتا ہے، اس کیلئے بینکوں سے رقوم دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین یا دیگر ممالک کی کمپنیاں کھلی اور شفاف بولی کے ذریعے معقول سائز کے سول پینل فراہم کر سکتی ہیں اور ان کی پانچ سال کی مرمت کا بھی معاہدہ کیا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ گوادر، تربت، پسنی اور اردگرد کے علاقوں میں سولر پارکس بھی لگائے جا سکتے ہیں تاکہ آف گرڈ بجلی علاقہ میں مہیا کی جا سکے، شمسی توانائی سے ان گھرانوں کو بجلی ملے اور وہی کمپنی بل بھی وصول کرے، بجلی کی فراہمی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔