مری،06 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مری پہنچ گئے ۔انہوں نے کہا کہ مری کی تمام سڑکوں کی کارپٹنگ مکمل ہو چکی ہے ،شولڈرز کا کام جاری ہے ،مری کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں کسی کوتائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے پانی کی فراہمی کرنے والے تالابوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی صفائی اور مکمل مرمت کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انشاءللہ فراہمی اب پر ہماری بہت نظر ہے جو ہر ممکن پوری کی جائے گی ۔











