ملتان 09 جون (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر قیام گاہ کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کی سرزنش کی۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سائڈ پر پردہ لگایا جائے، اور واش رومز بھی الگ مختص کیا جائے۔زمین پر بستر کی بجائے چارپائیوں کا فوری بندوبست کیا جائے اور صاف بسترے فراہ
کئے جائیں۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائ جائے اور صفائ کا خاص خیال رکھا جائے۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کو قیام گاہ کی بہتری کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ وہ ازخود دورہ کرکے حالت زار کا جائزہ لیں گے۔











