ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

10

لاہور9، جون ( اے پی پی ): ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن کے وفد نے  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔چیئرمین چوہدری محمد طارق سمیت 5 ممبران کے وفد کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل اور شفٹ کمانڈر شاہد چدھڑ نے تفصیلی بریفنگ دی کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ اور 15 ایمرجنسی رسپانس سسٹم کی ورکنگ دیکھی۔اس موقع پرڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے کہا کہ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہورہی ہے، ٹیکسٹائل ٹریڈرزایسوسی ایشن چوہدری محمد طارق نے کہا کہ سیف سٹی جیسے پراجیکٹ پاکستان میں معیشت  کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں،سیف سٹیز پراجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر سے انویسٹرز کو راغب کیا جاسکتا ہے،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا انٹیگریٹڈ نظام اور ورکنگ مثالی ہے۔