گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات احسن اقبال کی ملاقات

18

لاہور ، 6 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات احسن اقبال نے پیر کو یہاں  ملاقات کی ہے ،ملاقات میں  ہائر ایجوکیشن، ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بجٹ میں  ہائر ایجوکیشن کے فندز میں اضافہ کیا جائے گا۔تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافہ کا اعلان خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم مسلم ن کی اولین ترجیحات میں ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ  عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ  نوجوانوں کی فنی تربیت کے منصوبے شروع کریں گے۔