لاہور ، 6جون (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر سالک حسین اور شافع حسین نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ خاتم النبین حضرت محمدؐ کے احترام کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ بی جے پی رکن خاتون کی اس ہرزہ سرائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔











