200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کی خریداری پر بینکوں سے آسان اقساط پر قرضے دلائے جائیں گے ؛ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

13

اسلام آباد،10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2022-23ء کا 9500 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔   جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں   کہا ہے کہ 200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کی خریداری پر بینکوں سے آسان اقساط پر قرضے دلائے جائیں گے ۔