اسلام آباد ، 17 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عام طورپر ضمنی انتخابات میں ٹرن آئوٹ 25 سے 30 فیصد رہتا ہے لیکن ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد کو کراس کر چکا ہے، ان انتخابات میں ٹرن آئوٹ 40 فیصد سے بھی زیادہ ہو گا۔
اتوار کو یہاں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جو ووٹرز پانچ بجے کے بعد پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں موجود ہوں گے صرف وہی ووٹ ڈال سکیں گے، تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ وقت پر پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ان ضمنی انتخابات میں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، یہ ضمنی نہیں بلکہ منی جنرل الیکشن بن گیا ہے۔











