اوکاڑہ،9 جولائی(اے پی پی): ڈی پی او اوکاڑہ محمد حسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں تھانہ حویلی لکھا پولیس نےتین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2720 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ملزم صابر سے 1230 گرام چرس،تنویر عرف ببلو سے 1050 گرام چرس جبکہ سلیم نامی ملزم سے 440 گرام چرس برآمد کی گئی، تینوں ملزمان کے خلاف الگ الضگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔











